Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
وزیرخزانہ کی گردشی قرضے کم کرنے کیلئے جلد رپورٹ کی ہدایت |

وزیرخزانہ کی گردشی قرضے کم کرنے کیلئے جلد رپورٹ کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قر ضے کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے تاکہ اس شعبے میں مالی استحکام لاکر ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر خزانہ نے فنانس ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق مسعود ملک، معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا، چیئرمین آر آر ایم سی،اشفاق یوسف تولہ چیئرمین ایس ای سی پی، کنٹرولر جنرل آف پاکستان، اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان ، سینئر افسران نے شرکت کی۔گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے کمیٹی کے کنوینر اشفاق یوسف تولہ نے چیئرمین کو گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے کی مقدار اور توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے اصلاحات متعارف کرانے کے طریقہ کار اور فریم ورک سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ملک میں اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے توانائی کے شعبے میں پائیداری لانے کے لیے قابل عمل تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ گیس کے شعبہ میں گردشی قرضوں کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں۔