کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان کل پیر کو کیا جائیگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔
اس وقت شرح سود 16فیصد کی سطح پر ہے تاہم معاشی تجزیہ نگارملک کی موجود صورتحزال کے پیش نظر شرح سود میں50 بیسس پوائنٹس اضافے کی توقع کررہے ہیں ۔