میئر کراچی کے انتخاب میں تین ماہ لگ سکتے ہیں، الیکشن کمشنر سندھ

کراچی : الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے کہا ہے کہ 246 یونین کونسلز میں سے ابھی 11 یونین کونسلز پر انتخابات کا انعقاد باقی ہیں، جو امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ان تمام یونین کونسلز پر الیکشن ہوجائیں گے اُس کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن ہوگا، جس میں ایک محتاط اندازے کے بعد کم از کم دو سے تین ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے بعد کراچی کی 246 یونین کونسلز میں بلدیاتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے گیارہ امیدوار الیکشن کے انتظار میں ہی دنیا سے چلے گئے۔ قانون کے مطابق حلقے میں امیدوار کے انتقال پر الیکشن کو ملتوی کردیا جاتا ہے اور پھر نئی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 235 یونین کونسلوں پر انتخابات کا انعقاد پندرہ جنوری کو کروایا گیا، جن میں سے بعض یونین کونسلز پر اب تک پھڈا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں دوبارہ گنتی کی درخواستیں بھی دائر کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: