کراچی : وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے باشعور لوگوں نے تیر پر ٹھپہ لگا کر بلے کو توڑ دیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی نشانی ہے۔
اسماعیل راہو نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست عمران خان کے زوالکی نشانی بھی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خان صاحب کراچی کے لوگوں میں شعور تھا اسی لیے ہی تو انہوں نے آپ کو مسترد کیا۔