Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عالمی شہرت یافتہ پستہ قد سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے |

عالمی شہرت یافتہ پستہ قد سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے

ریاض : عالمی شہرت یافتہ پستہ قد سعودی یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کرگئے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہونے والے عزیز الاحمد ہارمونل ڈس آرڈر میں مبتلا تھے جس نے ان کے قد کے بڑھنے میں مسائل پیدا کردیے۔

رپورٹ کے مطابق 27 سالہ عزیز الاحمد عرف ’بونا‘ کی موت نے ان کے مداحوں کو رنجیدہ کردیا جن کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔

اسپتال میں زیر علاج الاحد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون ان سے سوال کر رہی تھیں کہ وہ اپنے مداحوں کو کیا پیغام دیں جس پر الاحمد نے کہا ’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔ بیماری کے باوجود عزیر الاحمد کافی زندہ دل تھے اور سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیو شیئر کیا کرتے اور دنیا کو ہنساتے تھے۔

پستہ قد عزیز الاحمد کو سوشل میڈیا پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل تھی۔ ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی۔