ممبئی : بھارت سے شکست کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی حکمرانی ختم ہوگئی اور اب انگلینڈ کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 30 میچز میں فتح حاصل کرنے کے بعد 3400 پوائنٹس اور 113 ریٹنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی۔
بھارت کے ساتھ ہونے والی سیریز گزشتہ روز ہونے والے میچ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 3166 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی۔
عالمی رینکنگ میں بھارت تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور پاکستان کی ٹیم پانچویں نمبر پر رہی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے فارمیٹ کی عالمی رینکنگ میں سرفہرست تھی البتہ بھارت کے ساتھ ہونے والے میچز میں کیویز کو شکست کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ نمبر ون کے اعزاز سے محروم بھی ہوگئے۔