لاہور : پاکستان کے کم عمر ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما شہروز کاشف مایوسی میں پھٹ پڑے۔ایک انٹرویو میں شہروز کاشف نے کہا ہے کہ دکھ کے ساتھ یہ لفظ استعمال کر رہا ہوں کہ پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے، سرپرستی کرنے کے حوالے سے مجھے انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ 10 مرتبہ وعدہ کر چکے ہیں کہ آپ سمٹ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کی معاونت کریں گے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، صدرِ مملکت سے لے کر تقریباً سب سے ملاقات ہو چکی ہے۔