کراچی:معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے اپنی شاندار نمائش کے 100دن مکمل کر لئے۔
فلم آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے ہوئی ہے ۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان میں 105کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے، فلم نے جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میی نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ۔