کراچی :گلستان جوہر میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو قتل کردیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ ملینیئم مال کے سامنے پیش آیا، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران اُسے نشانہ بنایا گیا۔ مقتول کی شناخت خام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کے سینے پر چار گولیاں ماری گئیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقتول رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا اور نائٹ پاس پر چھٹی لیکر نکلا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو خاندانی دشمنی پر نشانہ بنایا گیا ہے، اہلکار کے بھائی کو چند سال قبل اندرون سندھ میں قتل کردیا گیا تھا۔
کراچی میں حالیہ واقعے سمیت رواں سال کے 22 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر اب تک خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔