کراچی :سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لئے سب پر لازم ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد میں کام کریں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بھی شہر کی ترقی، خدمت کے جذبے کے ساتھ حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے ہونگے ، جس جماعت نے اکثریت حاصل کی ہے میئر شپ پر اس کا حق تسلیم کرنا ہوگا۔پیپلزپارٹی کی قیادت جلد اپنے میئر کا امیدوار نامزد کریگی جس کی شخصیت کا اپنا اثر ہوگا۔
ناصر شاہ کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نیازی آئے دن ملکی اداروں اور سیاسی قیادت کو متضاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔عمران خان سیاست کے نام پر تخریب کاری کر رہے ہیں جو ملک کے اثاثوں،سلامتی اور معیشت کےلیے نقصان دہ ہے ۔