کراچی میں آج رات درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے

کراچی : کراچی سمیت پورا سندھ اس وقت شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہے جو 26 جنوری تک جاری رہ سکتی ہے۔کراچی میں سائبرین ہواؤں کے باعث موسم سرد اور خشک ہے جبکہ درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر کے دوران کراچی کے شمالی علاقوں میں رات میں درجۂ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔شہرِ قائد کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجۂ حرارت 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ اس دوران کراچی کے جنوبی علاقےمیں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔