Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اداکارائوں کے خلاف قابل اعتراض مواد پر کارروائی شروع کر دی, ایف آئی اے | زرائع نیوز

اداکارائوں کے خلاف قابل اعتراض مواد پر کارروائی شروع کر دی, ایف آئی اے

کراچی : مہوش حیات اور کبری خان سمیت دیگر کے خلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانےکے معاملے میں پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں پاکستانی اداکاروں مہوش حیات ، کبریٰ خان سمیت دیگر کے خلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹویٹرکے65، انسٹاگرام کے10قابل اعتراض لنکس کوبلاک کرنےکی کاروائی شروع کردی ۔ 3لنکس بلاک کئےجاچکے،5لنکس پروٹیکٹ اورناقابل رسائی ہیں۔ قابل اعتراض موادکے49 لنکس کوجلدبلاک کردیاجائےگا۔

ان لنکس اوراکاؤنٹس کےذریعےقابل اعتراض مواد پھیلایا جارہاہے۔ جولنک پی ٹی اےکی رسائی سےباہرہیں ان کیلئےعدالت احکامات دےسکتی ہے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے رپورٹ کے ذریعے بتایا کہ موصول شدہ درخواست پر قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے ۔