Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بھارتی ٹیم ایشیاء کپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا, انڈین کرکٹ بورڈ | زرائع نیوز

بھارتی ٹیم ایشیاء کپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا, انڈین کرکٹ بورڈ

لاہور : بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاء کپ 2023ء میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاء کپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 2023ء ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔