کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار مصطفی کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم شہباز شریف سے صلح کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان موجودہ وزیراعظم سے صلح کر لیں تو ملک کے مسائل حل ہو جائیں,روزانہ اختلاف کی خبروں کے باعث معیشت خراب ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے استعفیٰ دیتے ہیں پھر رکوانے جاتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مطالبات پر حکومت سے بات ہو رہی ہے ابھی تک جواب نہیں آیا، ہمارا دھرنا 12 فروری کو طے ہے۔