کراچی : تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں کرمنلز بھرتی کیے جا رہے ہیں، زرداری کے ذاتی ملازمین کو بھرتی کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بروہی حیدرآباد میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، جام خان شورو نے ان کے دفتر پر حملہ کرایا تھا۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے ان کو گرفتار کیا، وہ آئین سے نہیں زرداری سے وفاداری نبھا رہے ہیں, یہاں جو جتنا بڑا کرمنل ہے اس کو اتنا بڑا عہدہ دیا جاتا ہے, آئی جی ایکشن لیں، ویڈیوز موجود ہیں، آئی جی انصاف نہیں کر سکتے تو پھر استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں۔