کراچی : جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون کے لاپتا ہونے کا مقدمہ صدرتھانے میں درج کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔
خاتون کی ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی،گزشتہ روزجناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون پراسرارطورپرغائب ہوگئی،خاتون اپنے شوہراورنند کیساتھ زچگی کیلئے آئی تھی۔
خاتون کے شوہرکا کہنا ہے کہ مجھے ڈاکٹرنے تین چارگھنٹے بعد آنے کا کہا،جب وہ دوبارہ گئے تو بہن میری بیوی کو اسپتال کے لیبرروم میں چھوڑکرآئی،بیوی نے میری بہن سے موبائل فون منگوایا جب وہ واپس لیبر روم گئی تو بیوی غائب تھی،گائنی وارڈ کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ڈاکٹرتو 2 دن سے چھٹی پرہے۔
صدر پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کی سیکیورٹی انتظامیہ نے ہمیں سی سی ٹی وی دکھائی ہے جس میں خاتون اسپتال میں آتے ہوئے تو نظرآرہی ہیں لیکن باہرنکلتے نظرنہیں آرہی۔