اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کرکےعلاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون و شراکت داری پرتبادلہ خیال کیا۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرالشیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی کے قصر الشاتی محل میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ نےالشیخ محمد بن زاید النہیان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کی ملاقات کی تصویر بھی جاری کی۔