کراچی :وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پرایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی،
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھرمیں اسٹریٹ کرائم کی 77 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،جن میں24 موبائل/نقدی چھیننے،5 کارچوری،4 موٹرسائیکل چھیننے اور44 چوری ہونیکی وارداتیں شامل ہیں،وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس عرصے میں پولیس اورجرائم پیشہ افراد کے درمیان 3مقابلے ہوئے جس میں 4 جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا جبکہ 9 اسٹریٹ کرمنلز/ چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر111 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن میں19 اسٹریٹ کرمنلز / ڈاکو،2 قاتل ،ایک بھتہ خور، 15 افراد غیر قانونی اسلحہ رکھنے،18 منشیات فروش جبکہ 56 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔
پولیس نے مختلف چھاپوں /کارروائیوں کے دوران17 ہتھیار،8 کلو چرس، 11 چوری کے موبائل فون اور19 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔