Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
15 روز میں چائے پتی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ |

15 روز میں چائے پتی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

اسلام آباد: 15 روز کے اندر چائے پتی کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 کے آخر سے جنوری کے اوائل تک پہنچنے والے 250 کے قریب کنٹینرز بندرگاہ پر پھنسنے کی وجہ سے رمضان سے قبل کھلی چائے کی پتی کی قیمت گذشتہ 15 روز میں ایک ہزار ایک سو روپے سے بڑھ کر 1600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

رمضان میں چائے کی قیمت 2500 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔جبکہ پشاور شہر میں چائے کی پتی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ۔ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے بعد چائے کی پتی کی قیمتیں بھی بے لگا م ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایمپورٹڈ چائے کی پتی کی قیمتوں میں 600 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے جس نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیے۔