Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ کے باہر علامتی دھرنا |

جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن سندھ کے باہر علامتی دھرنا

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن 11 ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کرے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے باہر علامتی دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اہلیان کراچی کی ترجمانی کی، کوئی بھی جماعت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی تھی، جماعت اسلامی کے نومنتخب نمائندے شہر کی خدمت شروع کردیں، ایم کیو ایم اس پوزیشن میں نہیں کہ دھرنا دے سکے، گورنر کو بلواکر دھرنا ملتوی کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن نشستوں پر فیصلہ کیا جانا ہے، الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن سن لے، اہلیان کراچی کو ہلکا نہ لیں، ہم وہ جماعت نہیں، جسے چند وزارتیں دیکر خاموش کروادیں، ضرورت پڑی تو ٹرین مارچ بھی کریں گے،
کشمکش اور مزاحمت کا راستہ ہی کامیابی ہے، جدوجہد جاری رکھیں گے، علامتی دھرنا دیا تھا، ملتوی شدہ نشستوں کی تاریخ کا اعلان نہ کیا گیا تو لائحہ عمل دیں گے، ادھر علامہ ڈاکٹر عامر کی زیر قیادت علماء، سیاسی، سماجی رہنما، تاجر، طلباء کے نمائندہ وفد نے ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی سے ملاقات کی، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اہلیان کراچی نے اعتماد کیا، اعتماد کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، چاہتے سب کو ساتھ لیکر مسائل حل کئے جائیں، علامہ ڈاکٹر عامر نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے بہترین مستقل بنیادوں پر سیاسی رواداری کی زیادہ ضرورت ہے، تعاون کو تیار ہیں، وفد میں علامہ عبدالخالق آفریدی، عمران احمد سلفی، حشمت صدیقی و دیگر رہنما شریک تھے۔