کراچی : کراچی انتظامیہ جاگ گئی،کمشنرکراچی محمد اقبال میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی ہےکہ وہ کھانے پینےکی اشیاکےسرکاری نرخ سختی سےنافذکریں،کمشنرکراچی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہواجس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نےشرکت کی۔
کمشنرکراچی نےکہا کہ شہرمیں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کی مہم کوموثر بنایاجائے ،ڈپٹی کمشنرز تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورمتعلقہ افسران کو پابند کریں کہ وہ فیلڈ میں جائیں ، قیمتیں چیک کریں ،سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کریں، یہ بات یقینی بنائیں کہ شہریوں کو مناسب قیت پر اشیادستیاب ہوں کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ خود نگرانی کریں اور شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے اقدامات کریں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ دکاندارسرکاری نرخ کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کریں،انہوں نے تمام تمام اضلاع کےڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں ناجائزمنافع خوروں کےخلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر آفس میں لازمی جمع کرائیں۔