Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ہڑتال کے اعلان پر پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن دھڑوں میں تقسیم |

ہڑتال کے اعلان پر پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن دھڑوں میں تقسیم

لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن دھڑوں میں تقسیم متعدد فلور ملز نے ہڑتال کی بجائے سرکاری گندم کا کوٹہ اٹھا کر مارکیٹ میں آٹا دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پروگریسو فلور ملرز نے سرکاری گندم اٹھا کر آٹے کی سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ جس سے مارکیٹ میں آٹے کی کمی کا خدشہ نہیں ہے۔دوسری جانب ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کر دیا۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کی 95 فی صد فلور ملیں اپنا سرکاری گندم کوٹہ لے رہی ہیں۔محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو اتوار کا کوٹہ بھی کھول دیا۔

پنجاب میں 970 فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کیا جا رہا ہے،محب وطن فلور ملیں عوام کو سستا آٹا فراہم کر رہی ہیں،سرکاری گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی،کسی بھی فلور مل کو سرکاری گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔