Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ننکانہ کے واقعے پر ایم کیوایم کا اظہار تشویش | زرائع نیوز

ننکانہ کے واقعے پر ایم کیوایم کا اظہار تشویش

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ننکانہ صاحب میں مشتعل ہجوم کی جانب سے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کرنے کے واقع پر اپنی گہری تشویش کا اظہارکیاہے ۔

رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مروجہ قانون کی موجودگی کے باوجود عوام نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور نوجوان کوپولیس اسٹیشن میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے نظر آتش کر دیااس قسم کے واقعات پاکستان کی قومی اور عالمی سطح پر ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے مذید کہا کہ انتہا پسندی کے ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی اور قانون سے ماوراء اقدامات ہوتے رہے تو پاکستان عالمی سطح پر مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے لہذاایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے حکومتی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور اگر کسی نے اس قسم کی حرکت کی ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔