کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شرکت کی ہے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی تبلیغی اجتماع کی اختتامی دعا میں شریک ہوئے۔
گورنر سندھ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ترجمان گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہر سال اتنا بڑا اجتماع کامیابی سے کرنے پر منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔