Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پنجاب کی 100 سے زائد فلور ملز کا گندم کوٹہ معطل |

پنجاب کی 100 سے زائد فلور ملز کا گندم کوٹہ معطل

خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمۂ خوراک پنجاب نے 100 سے زائد ملز کا گندم کوٹہ معطل کر دیا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق اکثر فلور ملز آج ہی سے بند کر دی گئی ہیں، کل سے باقاعدہ ہڑتال شروع کریں گے, 10 مل مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مل مالکان نے دکانوں پر آٹے کی سپلائی روک دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکریٹری خوراک سے رپورٹ طلب کر لی ہے,نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سوال کیا ہے کہ شناختی کارڈ اور انگوٹھے کی شرط کس کے کہنے پر لگائی گئی ہے۔