کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے طاقتور آمروں کو جمہوری جدوجہد سے شکست دی۔یہ بات سابق صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے قومی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج کے دن پاکستان میں خواتین نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھرپور آواز بلند کی، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا کردار خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔آصف زرداری نے کہا ہے کہ خاتون پی پی رہنماؤں اور کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی کے لیے شاہی قلعے میں قید برداشت کی، پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام شعبوں میں خواتین کی حص’ داری کو یقینی بنایا۔
