کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی پولیس کی ورکنگ رپورٹ پیش گئی کہ 24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائم 60 وارداتیں ہوئیں، 2 مقابلے ہوئے، جن میں 2 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
مجموعی طور پر 122 گرفتاریاں ہوئیں، جن میں اسٹریٹ کرمنل، ڈاکو، قاتل، منشیات فروش اور سپلائرز شامل ہیں، مختلف کارروائیوں میں 22 غیر قانونی اسلحہ،7 چھینے گئے موبائل اور 11 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔