دمشق: سوشل میڈیا پر زلزلہ آنے کے پانچ دن بعد شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کے حلب شہر کے دورے کی تصویریں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کے اس دورے نے لوگوں کو تسلی دینے کے بجائے زخموں پر نمک پاشی کا کردار ادا کردیا۔
گردش کرنے والے ویڈیو کلپس اور تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ منہدم عمارتوں کے ملبے تلے لاشوں کی موجودگی پر غمگین ہونے کے بجائے بشار الاسد کے چہرے پر مسکراہٹ ہے اور وہ بعض مقامات پر قہقہے بھی لگا رہے ہیں۔
اس بے حسی پر بشار الاسد کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔