لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے اطراف جی پی ایس سسٹم اچانک کام کرناچھوڑگیا۔سگنل غائب ہو نے سےپائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا کرناپڑگیا۔
ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے 25 سے زائد طیارے متاثر ہوئے ہیں، ایئر پورٹ کے نزدیک بعض لوکیشنز پر سگنل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون سے آنے والی پروازوں کیلئے نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک 100 کلو میٹر اور اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آ رہا ہے، پائلٹس کو لینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
پائلٹس محفوظ سفر کیلئے اقدامات کریں، کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کرے۔
ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے 2 فروری تک 25 سے زائد طیارے متاثر ہو چکے ہیں، 150 ناٹیکل میل کے قریب جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور سگنل غائب ہو جاتے ہیں۔