Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کے یو جے کی کاوش پر، نیوز ون انتظامیہ کا 2 تنخواہیں دینے کا عندیہ |

کے یو جے کی کاوش پر، نیوز ون انتظامیہ کا 2 تنخواہیں دینے کا عندیہ

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے نیوز ون ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ فروری میں دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں ادا کرنے کے وعدے پر یقین کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوز ون ٹی وی کی انتظامیہ کا ماضی اس وعدے پر یقین کرنے کی راہ میں حائل ہے نیوز ون ٹی وی کی انتظامیہ ماضی میں بھی اپنے کیے ہوئے وعدوں سے پھر چکی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوز ون کی انتظامیہ نے کے یو جے سے وعدہ کیا ہے کہ رواں ماہ میں دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی تاہم کے یو جے نے نیوز ون کی انتظامیہ کو واضح الفاظ میں باور کرادیا ہے کہ اگر ماہ فروری میں دسمبر اور جنوری کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں تو کے یو جے’’ میڈیا ورکرز بچاو تحریک‘‘ کا آغاز نیوز ون ٹی وی سے کرے گی اور پھر حالات کی ذمہ داری نیوز ون ٹی وی کی انتظامیہ پر ہوگی۔

کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے نیوز ون ٹی میں 4 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نیوز ون ٹی وی کے سی ای او شاہد جاوید سے رابطہ کیا اور ان سے تنخواہیں فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سی ای او شاہد جاوید نے کے یو جے کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں دسمبر کی تنخواہ کی ادائیگی آج ہی شروع کردی جائے گی اور 60 ہزار تک کی تنخواہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج ادا ہوجائے گی جبکہ پیر کو اس سے اوپر کی تنخواہ دیدی جائے گی۔

شاہد جاوید نے بتایا کہ جنوری کی تنخواہ بھی 20 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں ادا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے شاہد جاوید سے کہا کہ کے یو جے جنوری کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے فروری کا پورا مہینہ دینے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے بعد کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا تنخواہ ملازمین کا حق ہے اور کے یو جے ان کے اس حق کے لیے ماضی کی طرح اس بار بھی آگے آئے گی۔

کے یو جے کی جانب سے منجمد کی گئی 2 تنخواہوں سے متعلق سوال پر سی ای او نیوز ون ٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب گورنمنٹ کا چیک باونس ہوا ہے جبکہ ریکوری میں بھی کچھ مسائل ہیں لیکن انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ملازمین کی تمام تنخواہیں کم سے کم وقت میں ادا ہوجائیں تاکہ انتظامیہ پر دباو کم ہوسکے پنجاب حکومت کا چیک کلیئر ہونے پر منجمد تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی جائے گی کے یو جے کے صدر نے نیوز ون انتظامیہ کے مثبت رویے کو سراہا تاہم ان کے وعدے پر یقین کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ کے یو جے اس وعدے پر من و عن عملدرآمد کا جائزہ لے گی پیر 13 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں دسمبر اور 20 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے میں جنوری کی تنخواہوں کی ادائیگی سے ہی نیوز ون کی انتظامیہ کی سنجیدگی کا پتہ چلے گا دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے آج ٹی وی اور پی این این نیوز کی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا ورکرز دشمن رویہ ترک کردیں بصورت دیگر نیوز ون کے بعد اگلا ادارہ ان کا ہوگا آج ٹی وی اور پی این این نیوز سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج ٹی وی میں تنخواہیں بھی وقت پر ادا نہیں کی جارہی ہیں۔