کراچی: وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت امن و امان کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس میں آئی جی نے امن و امان پر بریفنگ دی، کراچی میں بڑھتی بدامنی پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سندھ میں سی پیک سیکورٹی کا جائزہ لیا اور کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ حملے کررہے ہیں، چین کے اہم مںصوبوں پر کام چل رہا ہے، سندھ میں چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔
اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے چکے، عمران خان کے خلاف بھی قانون جلد حرکت میں آئے گا، عمران کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہوگا، شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے ان کا بیان ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران 8 ماہ سے مہم جوئی کررہے ہیں کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، آج انہوں نے پھر گھٹیا گفتگو کی۔
ایپکس کمیٹی میں بات ہوئی ہےکہ آئندہ دہشت گرد گروپس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، سیکورٹی ادارے، وفاق اور صوبائی حکومتیں الرٹ ہیں، دہشت گردی کی نئی لہر پر قابو پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران کی اہلیہ نے سونے، ہیرے، جواہرات کی انگوٹھیاں لیں، فرح گوگی نے پنجاب لوٹ لیا، 12 ارب بیرون ملک منتقل کئے، ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔