کراچی : وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےعمران خان کے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک پرجلد یو ٹرن لیں گے،یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کردیتے ہیں،عمران خان غیرسیاسی دماغ ہیں،اعلان پہلے کردیتے ہیں،سوچتے بعد میں ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو سب سے پہلے خود گرفتاری پیش کریں،عمران خان کو سندھ میں گرفتاری دینے کی پیش کش کرتے ہیں،لانڈھی جیل میں انکی خوب خاطرتواضع کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اورانکے حواری جیل بھرو نہیں،جیب بھرو تحریک کے ماہر ہیں۔گندم،ادویات،تیل اورچینی اسکینڈلزسے عمران خان،انکے گوگوں اورگوگیوں نے اپنی جیبیں بھریں،عمران خان نیازی نے شوکت خانم کے چندے کے پیسوں کو نہیں چھوڑا،آج ملک کے حالات جس نہج پرپہنچ گیا ہے اسکا ذمہ دارکوئی اورنہیں عمران خان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی لاڈلا بنا ہوا ہے،عدالتوں میں ان کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس موجود ہیں،ان پرمیرٹ پر فیصلے آجائیں تو عمران خان اورانکا سارہ ٹبرنااہل ہوجائے۔