کراچی: قومی اسمبلی کی 33نشستوں پرضمنی الیکشن حکمران اتحاد کیلئے بڑاامتحان بن گیا۔بڑھتی مہنگائی،ملکی معیشت کی دگرگوں صورتحال میں اتحادی جماعتیں سوچ بچارپر مجبور ہوگئیں۔
ضمنی الیکشن میں حصہ لیں یانہ لیں، حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں تذبذب کاشکارہوگئیں۔پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کوضمنی الیکشن سے دوررہنے کامشورہ دیدیا۔پی پی رہنمائوں نے ضمنی الیکشن کیلئے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لئے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔