کراچی:اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد نے گاڑیاں چوری کرکے اندرونِ سندھ فروخت کرنیوالے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔
ملزمان نے سندھ سیکریٹریٹ کے قریب سے سرکاری گاڑی چوری کرکے سکھرمیں فروخت کرنیکا انکشاف کیا،ملزمان کا کہنا ہے کہ شہرکے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرکے اندرون سندھ لے جاکرفروخت کرتے تھے،گرفتارملزمان کی شناخت ذیشان خالد اوراعجازعلی کے نام سے ہوئی،جنکے قبضے سے دو گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے سرکاری سوزوکی کلٹس نمبر GS-4752 سندھ سیکریٹریٹ کی عقبی گلی سے چوری کی اوراُسے سکھرمیں دانش شیخ نامی ملزم کو فروخت کیا جسکی برآمدگی کیلئے پولیس پا رٹی روانہ کردی گئی ہے جبکہ برآمد شدہ ٹویوٹا کرولا کارجوکہ ٹیمپرڈ ہے کا معائنہ ایف ایس ایل کرایا جارہا ہے۔
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جوکراچی سے کاریں چوری کرنیکی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اورچوری شدہ کاریں اندرون سندھ میں فروخت کرتے ہیں۔