کراچی : معروف شاعر ، ادیب، ڈراما نگار اور کالم نگار امجد اسلام کے انتقال پر ایک تعزیتی اجلاس غالب لائبریری ادارہ یادگار غالب ناظم آباد کراچی میں ہوا جس میں مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتح خوانی کی گئی۔
ادارے کے صدر سید صبیح الدین صبیح رحمانی نائب صدر فہیم السلام انصاری معتمد ڈاکٹر تنظیم الفردوس، نائب معتمد ڈاکٹر داود عثمانی ،خازن ڈاکٹر محمد طاہر قریشی اور مجلس عاملہ کے اراکین سید معراج جامی ،محمد جاوید ایڈووکیٹ،راناخالد محمود قیصر ،ڈاکٹر رخسانہ اسرائیل،ڈاکٹر عظمی نوید ،ڈاکٹر نزہت انیس اور دیگر اہل قلم نے ارداس و ادب میں امجد اسلام امجد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔