Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم آج شروع ! |

ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیومہم آج شروع !

کراچی لاہور : پولیو وائرس کے کیس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں انسدادپولیو مہم آج سے شرورع ہوگی۔

انسدادپولیو مہم کے دوران 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کیلئے ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم 13 تا 17 فروری 9 اضلاع میں چلائی جائیگی۔ ملک کے 30 اضلاع میں جزوی انسداد پولیو مہم چلے گی۔ پنجاب کے 2 اضلاع لاہور اور فیصل آباد میں بھی مجموعی طور پر مہم چلائی جائیگی۔

جنوبی خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی جن میں بنوں، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت، شمالی وزیرستان، بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔ ملک سے پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے والدین کا تعاون بے حد ضروری ہے۔