اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرط ماننے اور قرض کیلیے حکومت نے بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023 سے ہو گا۔
ذرائع نے کہا کہ آج ہونے والے ای سی سی اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ ای سی سی سے کی منظوری سے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہو جائے گی۔
اوگرا گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کر چکا ہے۔