Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
حلقہ بندیوں کےمعاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈ لاک |

حلقہ بندیوں کےمعاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈ لاک

کراچی : پیپلزپارٹی ایم کیوایم میں حلقہ بندیوں میں ڈیڈ لاک آگیا پیپلزپارٹی رہنماوں نے اضافی حلقہ بندیوں کی سمری بلاول بھٹو کوارسال کی جن کے بارے میں بتا یا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر نہیں لہذا تھوڑا انتظا ر کیاجا ئے کیونکہ بلاول بھٹو کی منظوری سے ہی یہ فیصلہ کا جائیں گا ۔

شہرمیں 53اضافی یوسی کے نوٹیفکشن میں تاخیر کی وجہ سے دونوں جماعتوں میں ڈیڈ لاک آگیا ہے کیو نکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اب ایم کیوایم کی جانب سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے صرف نوٹفیکشن جا ری ہو گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ نے پیپلزپارٹی رہنما وں سے رابط کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سمری چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کوارسال کی گئی لیکن ان کی طبیعت بہتر نہیں ہے اس لئے تھوڑا انتظار کیاجا ئے۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ منسلسل رابطے میں ہے اوراس مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کر نے کے لئے کوشاں ہے جس کے
لئے ان کے مسلسل را بطے بھی جا ری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی جاب سے ایم کیوایم کی یقین دہا نی کر ائی گئی تھی کے جلد ان ایشوز کو حل کر لیا جا ئیں گا لیکن تا خیر کی وجہ سے ایم کیوایم نے اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

ذرا ئع ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ ما ضی میں بھی پیپلزپارٹی کی جاب سے مسلسل تا خیر کی جا رہی ہے اگر نو ٹیفکشن جا ری نا ہوا تو پھر دھرنا ہمارا آ خری آ پشن ہے زرائع نے بتا یان کہ ایم کیوایم کی جانب سے پیپلزپارٹی کو واضع طور پر پیغام دیا ہے کہ 53یوسی کا کراچی میں اضافہ کیا جا ئے اور حیدرآباد کے شہری علاقوں سے دیہی علاقوں کو الگ کیا جا ئے۔

ذرا ئع ایم کیوایم نے بتایا کہ اگر نو ٹیفکشن جا ری نا ہو ئے ہمارے پاس مختلف آپشنز ہے لیکن ہما ری اولین ترجیع پاکستان ہے اور پاکستان کے امیج کے لئے ہی 14فروری کا دھرنا موخر کیا تھا لیکن ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے زرائع نے بتا یا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اس وقت پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان برج کاکردار ادا کررہے ہیں اور کوشش کرر ہے ہیں کہ معاملہ افہام تفہیم کے ذریعے حل کر لیا جا ئے اس سلسلے میں گورنر سدھ وزیر اعلی سندھ سے منسلسل رابطے میں ہے۔