کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 پر ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے آخری روز آج ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔فاروق ستار کے قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے این اے 252 سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ہو گا۔
فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 3 حلقوں میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ این اے 252 کے کاغذاتِ نامزدگی میں مسئلہ ہے، امید ہے کہ وہاں انصاف ملے گا۔