Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پوتن سے سستا تیل خریدنے کی بات کرلی تھی، مافیا نے کام دکھادیا، عمران خان |

پوتن سے سستا تیل خریدنے کی بات کرلی تھی، مافیا نے کام دکھادیا، عمران خان

لاہور،اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں نہیں ہوں گے، بہانے کر رہے ہیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں، پاکستان میں تماشے ہو رہے ہیں،مافیا جو مرضی کر لے کوئی پوچھنے والا نہیں،روسی صدر پوٹن سے سستے تیل کی خریداری سے متعلق بات طے کر لی تھی جب واپس آیا تو جنرل باجوہ نے کہا روس کی مذمت کرو وہ یوکرین پر حملہ کر رہا ہے، میں نے کہا ہندوستان تو مذمت نہیں کر رہا ہم کیوں کریں،میں کہہ رہا تھا سب سے بنا کر رکھیں، دنیا بھر میں خارجہ پالیسی ملک کے فائدہ کے لیے بنتی ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سکالرز اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے وزیروں کی چوری کی وجہ سے ملک تباہ ہوتا ہے، پاکستان میں طاقتور چوری کرکے این آر او لے لیتا ہے ، قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں آ سکتی، میں کوئی دینی سکالر نہیں، مسلمان ملکوں سے لوگ کشتیوں میں یورپ جاتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ یورپ ہمارے سے آگے جا رہا ہے، جو انگریزی بول لیتا ہے ہم اس کو معاشرے میں بڑا سٹیٹس دے دیتے ہیں، لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، پاکستان میں قبضہ گروپ پھر رہے ہیں، کبھی آپ نے سنا کہ یورپ میں کوئی قبضہ گروپ ہے؟، کبھی مغربی ممالک میں بڑے بڑے چوروں کو این آر او نہیں دیا گیا ، جب بڑے بڑے صاحب حیثیت چوری کرتے ہیں اس وقت ملک تباہ ہوتا ہے، جب آپ کے ملک میں رول آف لا نہ ہو ڈیموکریسی نہیں آتی ، آج ملک میں ڈالر ریزرو میں تاریخی کمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک آپ معاشرے میں عدل و انصاف نہیں رائج کرتے اللہ کی برکت نہیں آتی، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے صحت کارڈ روک دیا ہے ، جب تک طاقتور طبقے قانون کے نیچے نہیں آتے، کسی بھی ملک کا کوئی مستقبل نہیں ۔