Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ملتان میں پی ایس ایل 8 کا شاندار افتتاح،میوزک کاتڑکہ ،زبردشت آتشبازی |

ملتان میں پی ایس ایل 8 کا شاندار افتتاح،میوزک کاتڑکہ ،زبردشت آتشبازی

ملتان : ملتان میں پی ایس ایل 8 کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ پی ایس ایل 2023 کے شاندار افتتاح پر میوزک کے تڑکے کے ساتھ ساتھ زبردست آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیاگیا۔

پی ایس ایل 8 کے افتتاح پر ملتان اسٹیڈیم کی فضا رنگ سے بھر اٹھی ۔ افتتاحی تقریب میں شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب میں چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیئے یہ پی ایس ایل کا سفر کہاں شروع ہوا،آج ملتان میں افتتاحی تقریب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا پی ایس ایل نے پاکستان کو بہت اثاثے دیے ہیں۔ یہ ایک ایسا بین الاقوامی برانڈ بنا ہے جس کے بارے میں ہم فخر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ’لاہور والے میرے دل میں ہیں، ملتان والے ذہن میں ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ میرا دل جیتے گا یا ذہن جیتے گا۔‘

گلوکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، عاصم اظہر اور شائے گل نے اپنی آوازوں کا جادو جاگایا۔