Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈیجیٹل ایپلی کیشن “تلاش” کامیابی سے ہمکنار |

ڈیجیٹل ایپلی کیشن “تلاش” کامیابی سے ہمکنار

کراچی: سندھ پولیس کی ڈیجیٹل ایپلی کیشن “تلاش” کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ۔

ڈیجیٹل ڈیوائس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ پولیس سے تلاش ایپ کی رسائی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ پولیس کو خط لکھا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی اداروں نے سندھ پولیس سے تلاش ایپ کی ڈیوائسز فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے ، پیرا ملٹری فورس سمیت اہم انٹیلی جنس ادارے نے تلاش ایپ ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کی ہے۔

سندھ پولیس کو تحریری درخواست میں تلاش ایپ ڈیٹا اور معلومات کو سراہا گیا ہے ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی پرویز احمد چانڈیو نے بتایا کہ سندھ پولیس نے ایک کروڑ ستر لاکھ ڈیجٹل ریکارڈ مرتب کیا ہے ، ڈیجٹل ریکارڈ میں جرائم پیشہ افراد کا کرمنل ریکارڈ ، مشکوک اور چوری شدہ گاڑیاں شامل ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی اداروں نے ہم سے تلاش ایپ کی فراہمی کئ درخواست کی ہے ۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ پرویز احمد چانڈیو نے بتایا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کوششوں سے صوبے سے پولیس اور تھانوں کا خوف کم سے کم کرنے کے لیے تھانوں کو ون ونڈو آپریشن طرز کی جدید ڈیوائس ’تلاش‘ فراہمی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’تلاش‘ ایک چلتا پھرتا تفتیشی مرکز ہے، اب سڑکوں پر پولیس کی چیکنگ، چھاپوں یا کومبنگ آپریشن کے دوران کسی بے گناہ شہری کو تھانہ لے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ’تلاش‘ کی مدد سے فیصلہ ہاتھ کے ہاتھ سڑکوں پر ہی ہو گا۔