Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سیلاب متاثرین کی بحالی می بھرپور مدد کرینگے، امریکی سفیر کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی |

سیلاب متاثرین کی بحالی می بھرپور مدد کرینگے، امریکی سفیر کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلو م نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی ،کراچی میں امریکن قونصل جنرل نیکول تھریوٹ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت ، اسپیشل اسسٹنٹ قاسم نوید ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی اوروزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری رحیم شیخ شریک تھے۔ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے پراجیکٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی اورسیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دینے پربھی بات چیت کی گئی۔امریکی قونصل جنرل نیکول تھریوٹ کا کہنا تھا کہ امریکا سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی میں حکومت سندھ کی بھرپور مدد کرے گا اوراس پر امریکا ایک ایونٹ کرانا چاہتاہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کوبتایا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز کا اجرا شروع ہوگیا ہےحکومت سندھ زراعت کی بحالی کے لیے بھی کاشت کاروں کی مدد کررہی ہے اورسیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اقدامات جاری رہیں گے۔