کراچی: اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں نوجوان مارا گیا،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید فیز1 میں ڈیوٹی پرجانے والے پشاورکا رہائشی 30 سالہ آفاق احمد ولد ایوب خان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا،پولیس جائے وقوع پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی،مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے،مقتول پرپھپھو کے بیٹے کے قتل کا الزام تھا،آفاق کی فیملی حالیہ دنوں میں ہی گلشن حدید میں شفٹ ہوئی تھی۔
ڈیفنس فیز5 میں عمارت کی پہلی منزل سے گرکرایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق متوفی عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گرکرجاں بحق ہوا۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل دوستوں اور متوفی میں پیسوں پرجھگڑا بھی ہوا تھا،جھگڑا 7 ہزارروپے غائب ہونے پرہوا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کے دوستوں نے پیسے ڈھونڈنے کیلئے مرکزی دروازہ بند کردیا تھا،متوفی فلیٹ سے بھاگنے کی کوشش کے نتیجے میں کھڑکی سے گرگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی تلاشی کے دوران کوئی نشہ آورشے نہیں ملی۔