Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
برطانوی ایئر لائنز کا لاہور، اسلام آباد پروازیں بند کرنے کا اعلان |

برطانوی ایئر لائنز کا لاہور، اسلام آباد پروازیں بند کرنے کا اعلان

لندن: برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے لندن سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کمپنی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 2023 میں اپنے فلائنگ پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور اس میں کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔

کو رونا کے دوران 2020ء سے مسافر پروازوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ ایئر لائن نے اہم کارگو اور ضروری طبی سامان بھی فراہم کیا۔یہ فیصلہ لینا آسان نہیں تھا، ہم کسی بھی طرح کی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔

ورجن اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ ایئر لائن لندن سے لاہور کیلئے پروازیں یکم مئی تک جبکہ لندن سے اسلام آباد کیلئے پروازیں 9 جولائی تک جاری رکھے گی۔