کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کےقائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرمحمدضیاءالدین اوریونیورسٹی ٹیکنالوجی ماراملائشیا کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر روزیحاجینوف نےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔جس کامقصداساتذہ اورطلباءکا مل کرکام کرنا، تحقیقی پروجیکٹس کو فروغ دینا،طلباءکو تحقیق کےمواقع فراہم اور دونوں جامعات کےمعیارکو بلندکرنا ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی پاکستان کی ایک جانی پہچانی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے جو اپنے تعلیمی وتحقیقی معیارکو بلندکرنےکیلئے دنیا کی صف اوّل کی جامعات سے باہمی تعلقات استوار کرنےاور اپنی پہچان کو فروغ دینےکیلئےآئے روز بین الاقوامی جامعات سے دوستی کا ہاتھ بڑھارہی ہے۔
اس مقصد کےحصول کیلئےوفاقی اردو یونیورسٹی کےقائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کی خواہش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے شعبہ کیمیاکے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عبدالمجیدخان نے یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا ملائشیا کے وائس چانسلر،ڈین و اساتذہ کے ساتھ تعلیمی و تحقیق کے میدان میں دوستی کاہاتھ بڑھانے اور تعاون کے فروغ کیلئے بات چیت کی جس کی بنیاد پر ملائشیاءکی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نےوفاقی اردو یونیورسٹی کے معیار کو سامنےرکھتے ہوئے معاہدے پردستخط کرنےکی خواہش ظاہرکی۔