کراچی: پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری 17 کے زیراہتمام سے 19 فروری 2023 کودوسری پشاور انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اور کنونشن کا انعقاد پشاور میں کیا جائے گا۔
نمائش میں اے ایچ گروپ آف کمپنیزاور اسکوائر نائن انٹرنیشنل کا نمایاں تعاون حاصل ہے جبکہ پاکستان بھر سے تقریبا 40 سے زائد صف اول کے بلڈرز اور ڈویلپرز اپنے کمرشل اور ہا ﺅسنگ پراجیکٹس کو عام لوگوں اور فارن سرمایہ کاروں کو پیش کریں گے۔
مہمان خصوصی کے طور پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی ایکسپو کا افتتاح کریں گے جبکہ 16 فروری 2023 کو سرینا ہوٹل پشاور میں انواسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آف ایگزبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے نمائش کے حوالے سے کہا ہے کہ پراپرٹی ایکسپو کے ذریعے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا اور ملک میں ہا ﺅسنگ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کو قوی فروغ ملے گا۔
30 سے زائد چھوٹی صنعتیں ہاﺅسنگ سیکٹر سے منسلک ہیں نمائش کے انعقاد سے سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع فراہم ہونگے، پاکستانی بلڈرز غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے جدید ماحول دوست ہا ﺅسنگ پروجیکٹس کی نمائش کریں گے، تین روزہ پراپرٹی ایکسپو میں سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔