Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
زلزلے کی پیش گوئی ممکن نہیں: ترجمان سعودی جیولوجیکل سروے |

زلزلے کی پیش گوئی ممکن نہیں: ترجمان سعودی جیولوجیکل سروے

ریاض : سعودی جیولوجیکل سروے (ایس سی ایس) کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے زلزلے کی پیش گوئی ممکن نہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں، ابا الخیل نے کہا کہ کسی مقام پر کسی مخصوص وقت کے لیے زلزلے کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم ایس جی ایس کا جیولوجک ہیزڈز سنٹر چوبیس گھنٹے مسلسل مرکزی بحیرہ احمر کے علاقے میں واقع پلیٹونک پلیٹ میں سیسمک سرگرمی کی نگرانی کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس خطے میں افریقی ٹیکٹونک پلیٹ کے عربی ٹیکٹونک پلیٹ سے ہٹ جانے کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوتا وہاں زلزلے کی شدت کمزور سے درمیانے درجے تک ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں محسوس ہونے والے زلزلوں کی تعداد ہر ہفتہ درجن سے زیادہ نہیں ہے، تاہم یہ خطرناک نہیں ہیں۔سعودی جیولوجیکل سروے سرکاری عملداری میں واحد متعلقہ اتھارٹی ہے جو خطےمیں سیسمک سرگرمی کی درست معلومات کے لیے معتبر ذریعہ مانی جاتی ہے۔