کراچی : گلشن اقبال بلاک 3 لیموں گوٹھ کے قریب نالے سے 6سالہ عبدالرحیم ولد محمد اعجاز کی چھ روز پرانی لاش ملی۔
،پولیس کے مطابق بچہ اسی علاقے کا رہنے والا تھا اور کچھ روز قبل نالے میں گر گیا تھا،پاک کالونی تھانے کی حدود جہان آباد محمدی مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے 40 برس کے شخص کی لاش ملی، متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا،چاکیواڑہ تھانے کی حدود میراں ناکہ پل کے قریب فٹ پاتھ سے21 برس کے نوجوان کی لاش ملی ۔
پولیس کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسکی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے،منگھوپیر ناردرن بائی پاس سے 17 سالہ فیروز ولد مہر اللہ کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق مقتول اپنے دوست کبیر کے ساتھ کچھ دن قبل نکلا اور لاپتا ہوگیا تھا،لاش ملنے کے بعد اسکا دوست کبیر غائب ہے، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں فلیٹ سے 5سے 6 روز پرنی پھندالگی 40 سالہ محسن کی لاش ملی۔