Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک |

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک

بنوں : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں زیر حراست 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے بنوں ملزمان منتقل کرنے والے سکواڈ پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیرحراست تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں کے کچھ ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے، یہ واقعہ گزشتہ رات میر علی بائی پاس پر پیش آیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے 4 شارٹ مشین گنز،کارتوس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ہلاک دہشت گرد تھانہ کینٹ پر دستی بم حملے اورکانسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔